۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت الله سید حافظ ریاض حسین نجفی نے ایک بیان میں ترکیہ، شام، لبنان اور دیگر ممالک میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سیدریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے ترکیہ، شام، لبنان اور دیگر ممالک میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر اظہار افسوس اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قدرتی آفت میں چار ہزار کے قریب افراد کی موت انسانوں کے لیے عبرت ہے ۔ایسی قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں ۔یہ پیغام ہے کہ ہم تقویٰ اختیار کریں، اور اپنے اعمال کو درست کریں کہ انسان کی زندگی چند روزہ ہے، اسے اطاعت خداوندی کے مطابق گذاریں۔

میڈیا سیل کی طرف سے جاری تعزیتی بیان میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حکومت، سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ ہر مشکل وقت میں ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .